بالی ووڈ کے معروف اداکار جیکی بھاگنانی اور اداکارہ راکول پریت سنگھ کی شادی کے بعد پہلی تصویر سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا رپوڑٹس کے مطابق اسٹار جوڑی کی شادی کی تقریب 21 فروری کو ریاست گووا میں ہوئی، جہاں نئے شادی شدہ جوڑے کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس جوڑی کی شادی کے بعد پہلی تصویر منظر عام پر آگئی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں اداکارہ نے سفید جمپ سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جس پر پھولوں کا پرنٹ ہے جبکہ جیکی بھاگنانی بھی اپنی دلہنیا سے میچنگ کرتے ہوئے پھولوں کے پرنٹ والی شرٹ کا انتخاب کیا۔
ان کی ڈریسنگ گووا کی وائبس واضح انداز میں دے رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطاق راکول پریت سنگھ اور جیکی بھاگنانی کی شادی کے سلسلے میں آنند کراج اور سندھی رسم و رواج کے مطابق دو مرکزی تقریب منعقد ہوئی جبکہ اس کے علاقہ دیگر تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں سنگیت، ہلدی وغیرہ شامل ہیں۔