پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت ماڈل و ٹیلی ویژن اداکارہ حنا آفریدی کی پہلی ڈھولکی کی رنگا رنگ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں، تقریب میں ان کے قریبی خاندان کے افراد اور دوستوں نے شرکت کی۔
اداکارہ مداحوں کے درمیان اپنی فطری خوبصورتی اور جذباتی اداکاری کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے ٹیلی ویژن پر اپنے کیریئر کا آغاز مقبول ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت سے کیا تھا اور اس کے بعد ماڈلنگ اور اداکاری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
حنا آفریدی اس وقت ڈرامہ راجا رانی میں اپنے کردار کے لیے تعریفیں حاصل کر رہی ہیں، اس ماہ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے منگیتر تیمور اکبر کے ساتھ منگنی کی خوشخبری بھی شیئر کی تھی۔
ڈھولکی کی تقریب کی ویڈیو حنا کے بھائی شعیب خان نے شیئر کی، حنا کی بہن نے بھی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو بتایا کہ میری چھوٹی بہن جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔
حنا آفریدی نے اس موقع پر بہت ہلکے اور سادہ میک اپ کے ساتھ خوبصورت لباس پہنا تھا، انہوں نے سادہ مگر نفیس چولی کے ساتھ پرنٹڈ اورگنزا لہنگا زیب تن کیا، جس پر پھولوں کا خوبصورت نقش تھا، ان کا میچنگ دوپٹہ گوٹہ ورک سے سجا ہوا تھا۔