احتساب عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت میں قاسم سوری کے آمدن سے زائد اثاثے کے کیس کی سماعت پر عدالت نے قاسم سوری کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم چیئرمین نیب کی درخواست پر دیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر کو نوٹس جاری کردیا گیا، عدم پیروی پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
احتساب عدالت کی جانب سے قاسم سوری کو عدالت میں پیشی کیلئے 15 روز کی مہلت دی گئی ہے، جبکہ کوئٹہ، لاہور اور اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کو بھی نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔