• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومنتخب ایم این اے خرم شہزاد نواز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے نومنتخب رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد نواز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف آزادی مارچ مقدمے کی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے سماعت کی۔

اس موقع پر اسد عمر اور علی نواز اعوان کے عدالت میں سرینڈر ہو جانے پر وارنٹ منسوخ کردیے گئے۔

اسد عمر اور علی نواز اعوان اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے جبکہ طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر خرم نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔

علاوہ ازیں اسد عمر اور علی نواز اعوان نے مقدمے سے بریت کی درخواستیں بھی دائر کردیں جس پر عدالت نے دلائل طلب کر کے مزید سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید