• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاجواز لاٹھی چارج کیا گیا جس سے میں زخمی ہوا، راشد سومرو

راشد سومرو: فوٹو فائل
راشد سومرو: فوٹو فائل

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما راشد سومرو کا کہنا ہے کہ ہم پر بلاجواز لاٹھی چارج کیا گیا جس سے میں زخمی ہوا۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راشد سومرو نے کہا کہ ہم  احتجاج جاری رکھیں گے، سندھ اسمبلی جانا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی آج کے بعد خود کو جمہوری پارٹی نہ کہے۔

راشد سومرو نے کہا کہ ہماری ریلی کو ہائی وے پر بھی روکا گیا۔

بعد ازاں جےیو آئی رہنما راشد سومرو نے شارع فیصل نرسری پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد جے یو آئی کے کارکن منتشر ہوگئے اور سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔

سندھ اسمبلی کے باہر آج سیاسی جماعتوں کے احتجاج کی کال کے بعد اسمبلی اور اطراف کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

کراچی میں سندھ اسمبلی کے اطراف سیاسی جماعتوں کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسمبلی کی طرف آنے والی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کر دی گئیں۔

جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو سمیت جے یو آئی ف کے کارکنان کو پولیس نے کراچی ٹول پلازہ پر روک دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید