ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم کی ہدایت کے مطابق ملتان پولیس نے عید الفطرکے حوالہ سے سکیورٹی پروگرام کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ملتان شہر کے کل 944مقامات پر عید کے اجتماعات کا انعقاد ہو گا ۔ان میں سے 609مساجد کا تعلق اہلسنت ،194کا تعلق دیو بند ،52الحدیث،19کھلے مقامات جملہ مسلک اور 62اہل تشیع مسالک کی مساجدہیں۔ٹوٹل 944عبادت گاہوں میں سے 167کا تعلق اےکیٹگری ،617کا تعلق بی کیٹگری اور 160کا تعلق سی کیٹگری سے ہے، کیٹگری اےوالی مساجد پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔عید ڈیوٹی کی اوور آل نگرانی سی پی او ملتان محمد اظہر اکرم خود کریں گے ۔05ایس پیز کی زیر نگرانی 12ڈی ایس پیز،21انسپکٹر ز ،131سب انسپکٹر ز ، 205اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،1 40ہیڈ کانسٹیبل اور1539کانسٹیبلان اور39لیڈیز سٹاف کے علاوہ قومی رضا کار عید ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔عید کے موقع پر شہر بھر کے اہم مقامات کی ناکہ بندی کر کے چیکنگ بھی کی جارہی ہے اور مشکوک افراد اور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ ۔سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم کی ہدایت کے مطابق چاند رات پر خرید و فروخت والے مقامات پر بھی سخت ڈیوٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔