• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس پیز سمیت پولیس افسران کےساتھ تعینات 22ریڈرز تبدیل

پشاور(کرائم رپورٹر)کپیٹیل سٹی پولیس پشاور نے ایس پیز سمیت مختلف پولیس افسران کے ساتھ تعینات 22ریڈرزکو بقلم یک جنبش تبدیل کردیا ہے اور انہیں جنرل ڈیوٹی پر مختلف تھانوں میں لگادیا گیا ہے ۔ مذکورہ ریڈرز عرصہ دراز سے ان افسران کےساتھ تعینات تھے جن کے بارے میں حکم دیاگیا ہے کہ ان اہلکاروں کواگلے 5سال تک کسی بھی دفتر میں ریڈر کے عہدے پر تعینات نہ کیا جائے ۔ اس ضمن میں سی سی پی او سید اشفاق انور کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایس پی کینٹ، ایس پی سٹی ، ایس پی فقیرآباد، ایس پی رورل، ایس پی صدراور ایس پی ورسک کے ساتھ ساتھ 16ایس ڈی اوز کیساتھ بطور ریڈر خدمات انجام دینے والے ریڈرز تبدیل کیے گئے ہیں ۔
پشاور سے مزید