سابق وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ایئر ایمبولینس منصوبہ مریم نواز کا انیشیٹیو نہیں، پنجاب میں ایئر ایمبولینس منصوبہ پرویز الہٰی کا تھا۔
ایک بیان میں راجہ بشارت نے کہا کہ منصوبے پر کام 2003ء میں شروع کیا گیا تھا، میو اسپتال لاہور میں ایمبولینس ہیلی ٹاور تعمیر کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حکومت نے منصوبے پر کام روک دیا تھا، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں منصوبے پر دوبارہ کام شروع کیا گیا تھا۔
راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ ایک دوست ملک سے ایئر ایمبولینس لینے کے لیے معاہدہ بھی طے پایا تھا۔