فیصل آباد میں جاں بحق 11 سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی، ڈاکٹر کے مطابق بچی کے جسم پر 18 زخموں کے نشانات پائے گئے۔
فیصل آباد میں 11 سالہ گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی تھی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
جاں بحق بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق بچی کی موت نیورو جینک شاک کی وجہ سے ہوئی۔
واضح رہے کہ افسوس ناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے نعمت کالونی میں پیش آیا تھا۔