• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں موبائل فون سروس بہتربنائی جائے‘ پشتونخوانیپ

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا نیپ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات زمان خان کاکڑنے کہاہے کہ موبائل فون کمپنیوں کے ناقص نظام کی وجہ سے عوام کے پیسوں اور وقت کاضیاع ہورہاہے کمپنیاں کوئٹہ اور صوبے کے دور دراز علاقوں میں کمزور سگنلز اور سست انٹرنیٹ کے ذریعے عوام کو لاوارث سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں بار بار مطالبے کے باوجودموبائل فون سروسز کو بہتر نہیں کیاجارہاہے کمپنیوں کےاعلیٰ حکام اپنی ذمہ داروں کا احساس کرتے ہوئے عوام کو خدمات کی بہتر فراہمی کیلئےسنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید