• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلاحی مراکز ‘میل اسسٹنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

پشاور( وقائع نگار) محکمہ بہبود آبادی ضلع پشاور تمام کے فلاحی مراکز کی میل اسسٹنٹ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ضلع پشاور بہبود آبادی آفیسر سمیع اللہ خان خلیل کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پالولیشن ویلفیئر افسر کاشف فدا، ڈیموگرافر شاہد مراد اور تمام فلاحی مراکز کی فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ نے شرکت کی، اجلاس میں ضلع پشاور کی تمام فلاحی مراکز کی فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ میل کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری کے حوالے سے حکمت عملی واضح کی گئی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سمیع اللہ خلیل نے شرکاء کو محکمہ بہبود آبادی کی ماہانہ کارکردگی کا اہداف پیش کیا جس میں محکمہ بہبود آبادی ضلع پشاور کی جانب سے فراہم کی گئی خدمات مانع حمل ادویات اور ماں بچے کی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی بارے آگاہی مہم شامل ہیں، ڈی پی ڈبلیو او پشاور سمیع اللہ خلیل نے فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ میل کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے اور حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی آفس کی جانب سے وزٹ کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تمام فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ میل کو گھر گھر خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سمیع اللہ خلیل نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کا بنیادی مقصد فیملی پلاننگ کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ رویوں میں تبدیلی اہم جز ہے۔
پشاور سے مزید