• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ: مسجد میں بزرگ نمازیوں کیلئے فٹنس کلاسز کا آغاز


ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول کی ایک مسجد میں بزرگ نمازیوں میں جسمانی تندرستی کو فروغ دینے کے لیے ایک منفرد اقدام کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کی ڈسٹرکٹ کونسل کے زیر قیادت عبدالحمید ہان مسجد کے احاطے میں ورزش اور فٹنس کی کلاسوں کا آغاز کیا گیا ہے جس میں نمازی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

مسجد میں معمر نمازیوں کے لیے شروع ہونے والے اس پروجیکٹ کا مقصد نمازیوں کے روزمرہ کے معمولات میں ورزش کو شامل کرنا ہے تاکہ ان کی صحت بہتر رہے۔

انتظامیہ نے یہ اقدام بڑھتی عمر اور وزن کے باعث پیدا ہونے والے امراض کے پیش نظر اس اقدام کا آغاز کیا ہے۔ نمازی روزانہ نماز فجر، ظہر اور عصر کی نماز کے بعد اپنی سہولت سے کچھ وقت نکال کر فٹنس ٹرینر کی نگرانی میں ورزش کرسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جیسے ہی مذخورہ مسجد کی ویڈیو وائرل ہوئی تو دیگر صارفین نے اس اقدام کو خوب سراہا اور دیگر مساجد میں بھی اس طرح کی سرگرمیاں شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترکیہ کی حکومت نے فی الحال یہ اقدام استنبول کی ایک مسجد میں مردوں کے لیے کیا ہے جس میں تقریباً 30 سے 35 بزرگ نمازی حصہ لے رہے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ جلد ہی خواتین کے لیے بھی اس طرح کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید