کراچی(نیوز دیسک)معروف امریکی روزنامے کے مطابق، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ارب پتی ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید اروانی سے ملاقات کی۔ جسے تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی اخبار نے دو ایرانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایلون مسک اورامیر سعید اروانی کے درمیان ملاقات مثبت رہی۔اخبار کے مطابق ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی یہ ملاقات رواں ہفتے کے اوائل میں ایک خفیہ مقام پر ہوئی۔تاہم، ٹرمپ کی ٹیم یا اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔