• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں: رمضان میں 1 لاکھ 37 ہزار مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لودھراں میں رمضان المبارک میں 1 لاکھ 37 ہزار مستحقین کو مفت راشن پہنچایا جائے گا۔

اس بات کا اعلان لودھراں کے ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے جاری کیے گئے بیان میں کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مستحقین کے راشن میں گھی، آٹا، چینی، دالیں، بیسن اور چائے کی پتی شامل ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر لودھراں کے مطابق مستحق افراد کو موبائل پر پیغام ملے گا، جس کی تفصیل انتظامیہ کو بھی ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مستحقین کی دہلیز تک راشن پہنچانے کا مقصد عزتِ نفس مجروح ہونے سے بچانا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤف مہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان پیکیج کی تقسیم کے عمل کی نگرانی میں خود کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید