• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ بابر اعظم سے میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں، ہم دونوں نے ایک ساتھ کرکٹ کھیلی ہے اور اچھا رشتہ رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ جو پاکستان کیلئے بہتر ہوتا ہے وہ بولتا ہوں، بابر اعظم نے آخری اننگز میں جو رنز بنائے وہ شاندار تھے، انہوں نے جس طرح آخری دو اوور کھیلے انہیں اسی طرح کھیلنا چاہیے۔

محمد عامر نے کہا کہ بابر اعظم اگر ایسی اننگز پاکستان سے بھی کھیلیں تو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی منیجمنٹ لانگ ٹرم پلاننگ نہیں کرتے، اپنی اپنی سیریز کا سوچتے ہیں، روٹیشن پالیسی بالکل ہونی چاہیے بیٹرز اور بولرز کا ورک لوڈ منیج کرنا چاہیے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ اکثر دیکھا ہوگا ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑی ان فٹ ہو جاتے ہیں کیونکہ کوچز لانگ ٹرم پلاننگ نہیں کرتے، فاسٹ بولر کا کیریئر چھوٹا ہوتا ہے، کرکٹ کے بڑے اس کے کیریئر کو منیج کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو چار روزہ ریڈ بال کرکٹ پر انویسٹ کرنا ہوگا، ریڈ بال کرکٹ میں نوجوانوں کو اچھے کنٹریکٹ دینے چاہئیں، نوجوان بولرز ریڈ بال کرکٹ کی طرف نہیں آرہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید