• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ کی ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل


ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے والی بھارتی اداکارہ نے روکے جانے پر الٹا پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ 

سوشل میڈیا پر اداکارہ سومیا جانو کی پولیس اہلکار کو خرافات بکیں، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی شہر حیدرآباد میں اس وقت پیش آیا جب وہ بنجارا ہلز نامی مقام پر غلط سمت میں گاڑی چلارہی تھیں۔ 

جب پولیس اہلکار نے اداکارہ کو روکا تو انہوں نے اس اہلکار سے بدتمیزی کرنا شروع کی، لوگوں نے بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کی لیکن سومیا نہ رکیں۔ 

یہی نہیں بلکہ تیلگو اداکارہ نے اس ٹریفک پولیس اہلکار سے اسکا موبائل فون بھی چھیننے کی کوشش کی۔ 

بعدازاں ٹریفک پولیس اہلکار نے مقامہ پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کروادی جس میں انہوں نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا۔ 

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ابتدائی تشویش کا آغاز کردیا ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید