لاڑکانہ( بیورو رپورٹ)لاڑکانہ کے قریب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اسکواڈ میں شامل پولیس موبائل تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 6 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ اور ایس ایس پی لاڑکانہ نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہارکیا۔