• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”نگہبان رمضان پیکیج، نادار طبقہ کا حق انکی دہلیز پر“ کا باقاعدہ آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے ”نگہبان رمضان پیکیج،نادار طبقہ کا حق انکی دہلیز پر“کا باقاعدہ آغاز کردیا۔اس سلسلے میں ملتان ڈویژن میں نادار افراد کی گھر گھر جاکر اور بذریعہ ٹیلیفون ویریفکیشن بھی کی جارہی ہے۔ یہ بات کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے ماہ صیام بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، نادرہ ڈیٹا کی ویری فکیشن کا آغاز کردیا گیا۔ 10 کلو آٹا، 2 کلو چینی، 2 کلو بیسن، 2 کلو گھی، 2 کلو چاول راشن پیکیج میں شامل ہیں۔ ضلع ملتان میں337138 افراد، ضلع خانیوال میں 216765 نادار افراد کو راشن انکے گھر پہنچایا جائے گا۔ ضلع وہاڑی میں234169 اور لودھراں میں136840 افراد سکیم سے استفادہ کرسکیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں تمام ریکارڈ مرتب کیا جائے گا اور مکمل سکیم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ، محکمہ فوڈ، فوڈ اتھارٹی حکام مل کر اس کار خیر کو سرانجام دیں گا۔ اضلاع میں سستا رمضان بازار لگانے بارے بھی ورکنگ کی جارہی ہے۔ملتان میں شمس آباد میں رمضان بازار لگایا جائے گا جبکہ خانیوال میں بھی ایک رمضان بازار لگایا جائے گا۔
ملتان سے مزید