لاہور ہائی کورٹ میں انتخابی نشان واپس لینے کے قانون کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت آج ہو گی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ اپیل پر سماعت کرے گا۔
عدالت نے اپیل کنندہ کو اپیل میں ترمیم کرنے کی اجازت دی تھی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس فیصلہ جاری کیا، عدالتی فیصلے نے سیاسی پارٹی کو یونین بنا دیا ہے، الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار آئین کے منافی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ کی شق 215 کو کالعدم قرار دے اور پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لینے کو غیر قانونی عمل قرار دے۔