ایم کیوایم صدر کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف علی زرداری اور چیئرمین سینیٹ کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دے گی۔
ایم کیوایم اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ دینے کے لیے تیار ہے۔
ایم کیوایم نے ن لیگ سے چار وزارتوں اور سندھ کی گورنر شپ کا مطالبہ کیا ہے۔
مطالبات تسلیم ہونے تک وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے مسلم لیگ ن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن ایم کیو ایم کو صرف ایک وزارت دینے کےلیے تیار ہے، جبکہ ایم کیو ایم چار وزارتوں کا مطالبہ کررہی ہے۔
ایم کیو ایم کا مسلم لیگ ن سے یہ مطالبہ بھی ہے کہ گورنر سندھ ایم کیو ایم سے ہونا چاہیے۔
دوسری جانب ذرائع مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ معاملات کا حل نکال لیں گے، ایم کیو ایم کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ دینےکےلیے تیار ہے تاہم چیئرمین سینیٹ اور صدر کے انتخاب میں ووٹ دینے پر آمادہ نہیں۔