• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

دنیا کی سب سے خطرناک سڑک ترکیہ کے شمال مشرقی صوبے بائی برٹ میں واقع ہے۔ D915 نامی اس سڑک کو بہت سے گاڑی چلانے والے دنیا کی انتہائی خطرناک اور مشکل ترین سڑک گردانتے ہیں۔

یہ اف نامی شہر سے بائی برٹ صوبے کے صدر مقام بائی برٹ تک  65  میل (105 کلومیٹر) پر پھیلی ہوئی ہے۔ 

بہت سالوں تک براعظم جنوبی امریکا کے ملک بولیویا کے یانگاس روڈ المعروف ڈیتھ روڈ نے دنیا کے خطرناک ترین سڑک کا غیر سرکاری اعزاز حاصل کررکھا تھا۔

اس سڑک کو نیویگیٹ کرنے والے گاڑی چلانے والوں نے جو تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اس میں گریول ٹریک جو بذریعہ کورڈیلیرا اورینٹل ماؤنٹین رینج سے 4650 میٹر بلند یانگاس روڈ کو بولیویا میں آنیوالے سیاحوں میں بہت مقبول بنائے رکھا اور ہر سال یہاں پر 25 ہزار سے زیادہ سیاح آتے ہیں۔ 

تاہم اب چند مہم جو افراد کے مطابق بولیویا کے ڈیتھ روڈ کو بھی شمال مشرقی ترکیہ کی D915 نامی اس سڑک نے خطرناکی اور مشکل میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ یہ سڑک ترکیہ کے شمال مشرقی صوبہ اناطولیہ کو بحیرہ اسود (بلیک سی) سے ملاتی ہے، یہ پہاڑی سڑک بے پناہ موڑ، پیچ و خم اور اتار چڑھاؤ پر دشوار گزار و تنگ راستوں پر مبنی ہے اور بہت ماہر ڈرائیور بھی اس خطرناک سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید