• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھکاریوں نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا

پشاور (وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں بھکاریوں کی بھرمار شہر کے مختلف جگہوں،بازاروں اور شاہراؤں پر بھکاریوں نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے تاہم متعلقہ حکام شہر سے بھکاریوں کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دینے لگے شہر کے بس اڈوں،بازاروں،ہسپتالوں کے باہر اور شاہرؤں پر بھکاریوں نے ڈھیرے جما رکھے ہیں جبکہ بچوں سے بھی بھیک منگواتے ہے تاہم متعلقہ حکام اس ھوالے سے چشم پوشی اختیار کی ہوئے ہے پیشہ ور بھکاری مختلف بیماریوں کو بہانہ بنا کر شہریوں سے پیسے بٹورنے لگے شہر میں بڑھتی ہوئی بھکاریوں کی شرح متعلقہ حکام کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے واضح رہے کہ رمضان سے قبل دیگر شہروں سے بھی بھکاری پشاور کا رخ کرنے لگتے ہے،پیشہ ور بھکاریوں کی وجہ سے مستحق افراد بھی خیرات و زکوۃ سے محروم ہوتے ہیں۔
پشاور سے مزید