• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 9 اشتہاریوں سمیت 38 ملزمان گرفتار

ملتان،جلال پور پیر والا(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)ملتان پولیس نے24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 منشیات فروش، 3غیر قانونی اسلحہ، 9پتنگ فروش ، 4بجلی چوری، 2 تیز رفتار سوار، 9 اشتہاری مجرمان، 2 عدالتی مفرورران اور 4رہائی یافتہ عادی ملزمان سمیت 38 ملزمان کوگرفتار کر لیا اور ان سے 80لٹر شراب، 530 گرام چرس، 3 پسٹل 30 بور اور 1235پتنگیں ، ڈور ودیگر سامان برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ۔ تھانہ سٹی جلالپور پیر والا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےقحبہ خانہ سے 4عورتوں سمیت 8 ملزمان محمد زبیر، جاوید اقبال، محمد حنیف، محمد ندیم کو گرفتار کرلیا۔
ملتان سے مزید