• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیت گینگ کے 3کارندے گرفتار، 42لاکھ مالیت کا لوٹا گیا سامان برآمد

ملتان/شجاع آباد (سٹاف رپورٹر/نامہ نگار) تھانہ صدر شجاع آباد پولیس نے ڈکیت گینگ کے3 کارندے گرفتار کر کے 42 لاکھ کا لوٹا گیا سامان برآمد کر لیا، برآمد شدہ سامان میں طلائی زیورات، نقدی، غیر ملکی کرنسی اور گھریلو سامان شامل ہے، پولیس تھانہ صدرشجاع آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب خالد عرف خالدی چدھڑ گینگ کے کارندوں خالد عر ف خالدی، الیاس اور مزمل کو گرفتار کر کے 42 لاکھ مالیت کا لوٹا گیا سامان، جس میں نقدی، موٹرسائیکل، طلائی زیورات اور گھریلو سامان شامل ہے، برآمد کر لیا۔
ملتان سے مزید