• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر محمد کاظم نشتر ہسپتال کے ریگولر ایم ایس تعینات

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے گریڈ 19 کے ڈاکٹر محمد کاظم کو نشتر ہسپتال کا ریگولر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کردیا جس کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔واضح رہے ڈاکٹر کاظم اس قبل نشتر ہسپتال کے ایم ایس کے عہدے پر اضافی چارج پر ذمے داریاں نبھا رہے تھے جبکہ ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال کے ایم ایس کے عہدے پر تعیناتی کیلئے کئی ڈاکٹر سرگرم تھے۔
ملتان سے مزید