• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ لوگ 22 کروڑ عوام کی پارلیمنٹ کو بکرا منڈی بنانا چاہتے ہیں، محمود خان اچکزئی

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ 22 کروڑ عوام کی پارلیمنٹ کو بکرا منڈی بنانا چاہتے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین پاکستان سے اسٹیبلشمنٹ کھلواڑ کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے نمائندے عوام کی طاقت سے پارلیمنٹ میں آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہتے تھے ووٹ کوعزت دو اب عمران خان بھی عوام کی طاقت سے آگیا ہے۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ کچھ لوگ 22 کروڑ عوام کی پارلیمنٹ کو بکرا منڈی بنانا چاہتے ہیں، جو جج جرنیل اور عوامی نمائندہ آئین کا احترام کرتا ہے اسے سلام پیش کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سب طے کرلیں کہ اسٹیبلشمنٹ کا کردار سیاست میں نہیں ہوگا، داخلی اور اندرونی سیاست کا سرچشمہ پارلیمان ہوگا۔

محمود خان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ جس بھونڈے انداز میں اس پارلیمنٹ پر حملہ ہوا ہے، اس کی مثال نہیں ہے، عوام نے ایک بھونڈے منصوبے کو خاک میں ملا دیا، یہاں تو عہدے تک بٹ چکے تھے۔

قومی خبریں سے مزید