مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما عطا تارڑ نے محمود خان اچکزئی کی تقریر کو قابل مذمت قرار دیدیا۔
قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ محمود اچکزئی کی تقریر قابل مذمت اور قابل شرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اپنی سیاسی کمزوریوں کا ملبہ اداروں پر پھینکنا چاہتے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ایک شخص اسی اسمبلی میں بیٹھ کر کہتا تھا کہ سب کو جیلوں میں بند کردوں گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسی شخص کی جماعت نے 9 مئی کے حملے کیے، 9 مئی والے قومی مجرم ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ آج دھاندلی کا رونا رونے والے 2018ء میں بدترین دھاندلی کے نتیجے میں اقتدار میں آئے۔
انہوں نے کہا کہ دُہرے معیار اور منافقت کی انتہا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں جیت کا جشن مناتے ہیں اور پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دھاندلی کے الزامات لگاتے ہیں۔