• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی بی7‘ دھاندلی کے ذریعے مخالف امیدوار کو جتوایا گیا‘ دلاور کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری اطلاعات دلاور کاکڑ اور پی بی 7 سے امیدوار خلیل الرحمٰن دمڑ نے کہا ہے کہ حلقہ کے 11 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کے دوران مخالف امیدوار نے پولنگ اسٹیشنوں کا مبینہ طور پر محاصرہ کرکے دھاندلی کے ذریعے کامیابی حاصل کی ، عدالت عظمیٰ ہمارے کیس کی سماعت کے دوران دھاندلی کا نوٹس لے کر ہمیں انصاف فراہم کرے ۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ 29 فروری کو حلقے کے 11 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کیا تھا ۔ ہم نے انصاف کے حصول کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کیا تھا اس کے باوجود ہماری کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرکے 11 پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا فیصلہ کیا گیا جس میں مخالف امیدوار نے اپنی مرضی کا ریٹرننگ افسر لگوایا جنہوں نے پریزائیڈنگ آفیسر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر، پولنگ افسران ، اسسٹنٹ پولنگ افسران ودیگر منظور نظر لوگوں کو تعینات کیا ، ڈپٹی کمشنر کی ڈیمانڈ کے باوجود سیکورٹی فورسز کی نفری نہیں دی گئی انہوں نے کہاکہ موسم کی خرابی اور خوف و ہراس کی فضاء کے باوجود مخالف امیدوار کو کامیاب کرنے کے لئے 70 سے 80 فیصد ٹرن آؤٹ ظاہر کیا گیا جبکہ 15 ہزار ووٹوں میں سے 13 ہزار ووٹ کاسٹ کرائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ آخری مرحلےپر 12 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کرائی گئی اور تین دن کا وقت دیا گیا ہم نے الیکشن سے قبل میڈیا کے توسط سے حکام بالا تک اپنی آواز پہنچائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پولنگ کے دوران فائرنگ سے ہمارے4 ساتھی زخمی ہوئے جن میں حفیظ الرحمٰن دمڑ امیدوار کا بڑا بھائی باز محمد دمڑ بھی شامل ہے ۔
کوئٹہ سے مزید