• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک اور قوم کی ترقی کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کا کردار اہم ہے، ڈاکٹر محمد قاسم

پشاور (لیڈی رپورٹر)خیبر پختونخوا کے نگران وزیر تعلیم ڈاکٹر محمد قاسم جان نے کہا ہے کہ سائنسی میدان میں ترقی کئے بغیر ہم کبھی بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل نہیں ہو سکتے، ملک میں سائنس کی ترویج اور آگاہی اور سائنسدانوں کو پلیٹ فارم کی فراہمی پر پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کا کردار قابل ستائش ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹر آف ایکسلینس ان جیالوجی یونیورسٹی آف پشاور میں پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے گولڈن جوبلی تقریبات کے آغاز کے موقع پر تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا.ڈاکٹر محمد قاسم جان نے خطاب کرتے ہوئے ملک میں سائنس کی ترویج اور آگاہی اور سائنسدانوں کو پلیٹ فارم کی فراہمی پر پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی کیلیے سائنس اور ٹیکنالوجی کا کردار بہت اہمیت رکھتا ہے۔
پشاور سے مزید