• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کیلئے ٹریفک قوانین سے آگاہی لیکچر

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر ملتان جلیل عمران غلزئی کی ہدایت پر ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے چوک قذافی پر ڈرائیورز کے لئے ٹریفک قوانین بارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔انچارج ایجوکیشن یونٹ نے ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی قوانین بارے آگاہی فراہم کی۔ ڈرائیورز کو ہدایت کی گئی کہ حادثات سے بچاؤ کے لئے اپنی گاڑی کی ہیڈ لائٹس پر ییلو پیپر کا استعمال کریں ۔ ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے ڈرائیورز میں روڈ سیفٹی پمفلٹ و بروشرز بھی تقسیم کئے گئے اور سلوموونگ وہیکلز پر ریفلکٹر اسٹیکر چسپاں کئے گئے۔
ملتان سے مزید