وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچ کلچر ڈے پر مبارک باد دی ہے۔
ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ بلوچستان خوبصورت لوگوں کی خوبصورت دھرتی ہے، بلوچستان کی ترقی اصل میں پاکستان کی ترقی ہے۔
مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچ کلچر میں محبت اور حب الوطنی کے خدوخال نمایاں ہیں۔