• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی سینیٹر کی سوشل میڈیا پر پابندی کی قرارداد سینیٹ ایجنڈے میں شامل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کی سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی کی قرار داد سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہوگئی۔

پی پی سینیٹر نے قرار داد میں کہا تھا کہ فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹاگرام، یوٹیوب، ایکس جیسی سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی لگائی جائے۔

سینیٹر بہرہ مندخان تنگی کی قرارداد 4 مارچ کے سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہوئی ہے، قرارداد میں کہا گیا کہ نوجوان نسل پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کےمنفی اثرات ہو رہے ہیں۔

قرار داد میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہمارے مذہب، ثقافت کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں، عوام میں مذہب اور زبان کی بنیاد پرنفرت پھیلا رہے ہیں۔

پی پی سینیٹر نےقرارداد یہ بھی کہا کہ مفاد پرست یہ پلیٹ فارمز مختلف معاملات پرجھوٹی خبریں پھیلانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

ان کی قرارداد میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا ملکی مفادات کے خلاف استعمال ہونے پر تشویش ہے۔

سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا کہ ان پلیٹ فارمز پر پابندی لگا کر نوجوان نسل کو ان کے تباہ کن اثرات سے بچایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید