• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال :پولینڈ اور پرتگال تادیبی کارروائی کے حوالے سے یونیفا کا نیا شکار

پیرس( جنگ نیوز) پولینڈ اور پرتگال کی فٹبال اتھارٹیز تادیبی کاروائی کے حوالے سے پونیفا کا تازہ شکار بن گئیں یورپین فٹبال باڈی نے دونوں لیڈریشنز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ پرتگال نے مارسیٹی میں کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کی ٹیم کو پنالٹی شوٹ آئوٹس پر 3-5سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ، مقررہ اور اجافی وقت کے دوران دونوں ٹیموں میں مقابلہ 1-1 سے برابر رہا تھا۔ پولش فٹبال فیڈریشن پی زیڈپی این کو پٹاخے پھاڑ نے ، شائقین کی جانب سے مسائل پیدا کرنے اور کک آف میں تاخیر کے الزامات پر کاروائی کا سامنا ہے، پرتگال فٹبال فیڈریشن ایف پی ایف کو بھی پٹاخے چلانے اور شائقین کے میدان میں گھس آنے پر سزا سنائی جاسکتی ہے دوران میچ رونالڈو کا ایک پرستار میدان میں آگیا تھا۔
تازہ ترین