کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اورجی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے حر جماعت اور مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنان کے خلاف انتقامی کارروائیوں اور جھوٹے مقدمات درج کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس کو خبردار کیا ہے کہ وہ زرداری کی کمدار بننے کی بجائے عوام کے ساتھ انصاف کریں۔ ان خیالات کا اظہار سردار عبدالرحیم نے اپنے جاری بیان میں کیا ، انھوں نے مزید کہا کہ مبینہ فراڈ الیکشن او ر جعلی ممینڈیٹ حاصل کرنے والی زرداری لیگ انتقام کی آگ میں اندھی ہوچکی ہے بلاجواز گوٹھ چنگل ڈاہری کے ہمارے کارکنان،حر جماعت کے اکابرین کے خلاف اور سندھ بھر میں جھوٹے دہشتگردی کے مقدمات درج کیے جارہے ہیں اور کارکنان کی گرفتار کرنے کیلئے چادر اور چودیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔