• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن، 190 کمرشل، گھریلو کنکشن منقطع

ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے اور ریکوری افسران کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری ہے تمام سرکل انچارجز نے دو ایام میں 50 لاکھ53 ہزار روپے کی وصولی کرنے 190 کمرشل اور گھریلو نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے، 163صارفین کو گھریلو،16صارفین کو کمرشل اور 57 صارفین کی کیٹیگری تبدیل کرنے اور مسنگ کنکشن کے حوالے سے بل جاری کرنے کی رپورٹ پیش کی انہوں نے یہ احکامات گزشتہ روز شعبہ ریکوری کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کے دوران جاری کیے،اجلاس میں ڈائریکٹر انجینئرنگ و ریکوری عبدالسلام، ڈپٹی ڈائریکٹرز ریکوری محمد ارشد، عبدالمجید،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ریکوری،تمام سرکل انچارجز اور ریکوری انسپکٹراجلاس میں شریک تھے ڈی ایم ڈی واسا نے شعبہ ریکوری کو سخت محنت کرنے اورمارچ کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ ریکوری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ملتان سے مزید