• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دین اسلام سے دور ی کی بڑی وجہ خواہشات نفس کی پیروی ہے، عبدالقدیر اعوان

پشاور (لیڈی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبد القدیر اعوان نے کہا ہے کہ آج ہم نبی کریم ﷺ کے اُمتی ہونے کی وجہ سے دین اسلام کو تو مانتے ہیں لیکن عبادات اور اعمال میں کمزوری نظر آتی ہے ہمارا دعویٰ ایمان تو ہے لیکن ہمارے اعمال اس کی شہادت نہیں دے رہے۔ہم چاہتے ہیں کہ وہ معاملہ ہو جو مجھے پسند ہے جب اللہ اور اللہ کے نبی ﷺ پر ایمان ہو تو اس میں کسی درجے کی کمزوری نہیں ہونی چاہی اپنےاس حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکم صرف اللہ کا ہے مخلوق کے ذمہ تعمیل ہے اس تعمیل سے دنیا و آخرت کی کامیابی بھی نصیب ہوگی اور اللہ کریم کا قرب بھی نصیب ہوگا غیر مشروط اطاعت ہی بندگی کا تقاضا ہے ظاہری طور پر اگر تعمیل حکم میں کوئی تکلیف یا آزمائش بھی ہو پھر بھی اس کے نتائج میں کامیابی ہی ہوتی ہے۔صبر اسی کا نام ہے کہ خود کو اللہ کے احکامات پر مضبو طی سے روکے رکھنا۔
پشاور سے مزید