ملتان (جنگ نیوز) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ملتان آرٹس کونسل میں ہونے والا دو روزہ ”پانچواں ملتان لٹریری فیسٹیول“ادب وثقافت کے رنگ سمیٹتے ہوئے اختتام پذیرہوگیا، معروف گلوکار سائیں ظہور اور وہاب بگٹی کی پرفارمنس نے فیسٹیول کو چار چاند لگا دیے، اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ نوجوانوں کو اپنی ثقافت سے سنجیدہ ہونا پڑے گا، ادیب تعداد میں بہت کم ہیں، ہمارا مقصد ڈھول بجانا، تقریر کرنا نہیں ہے اس کے پیچھے ایک ویژن ہے۔