صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن میں پی پی امیدوار کو ووٹ ڈالیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں، استحکام پاکستان پارٹی پورے دل سے ان کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن میں پنجاب میں بھی ووٹ ڈالیں گے اور وفاق میں بھی، ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لیے کوشش کریں گے۔
صدر آئی پی پی نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلیے اقدامات کریں گے۔