• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے چترال میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے دس ٹرک روانہ کر دیئے

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے خیبر پختونخوا کے علاقے چترال میں سیلابی ریلے کے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سامان کے دس ٹرک روانہ کر دیئے ہیں۔ امدادی سامان میں خیمے ، کمبل، 1000فوڈ ہیمپرز اور ریلیف کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔    پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کے جلو پارک وئیر ہائوس سے رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، ایم پی اے خواجہ عمران نذیر اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے خالد شیر دل نے دس ٹرکوں کا قافلہ روانہ کیا۔
تازہ ترین