وزیراعظم شہباز شریف کو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے ٹیلی فون کرکے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں، پاکستان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ایرانی صدر کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ہے۔