• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ڈاکٹروں کے فارما کمپنیوں و ڈونرز کے خرچے پر بیرونِ ملک جانے پر پابندی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سرکاری ڈاکٹروں کو بیرونِ ملک کانفرنسز و سیمینار کے لیے اب چھٹی نہیں ملے گی، اس حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارتِ صحت کے جاری سرکلر کے مطابق سرکاری ڈاکٹروں کے فارما کمپنیوں اور ڈونرز کے خرچے پر بیرونِ ملک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد ڈاکٹروں اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کو توڑنا ہے۔

سرکلر کے مطابق وفاقی وزارتِ صحت کا فیصلہ وفاقی اسپتالوں کے ڈاکٹروں پر لاگو ہو گا۔

وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں اور فارما کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔

حکام وزارتِ صحت کا مزید کہنا ہے کہ پورے ملک میں ڈاکٹروں پر وٹامنز، منرلز اور فوڈ سپلیمنٹس لکھنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

وزارتِ صحت کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف پی ایم ڈی سی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

صحت سے مزید