• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت صحت نے ڈاکٹرز کو وٹامنز، فوڈ سپلی منٹس تجویز کرنے سے روکدیا

اسلام آباد(نیوز ایجنسیز)وفاقی وزارت صحت نے ڈاکٹروں کو وٹامنز اور فوڈ سپلی منٹس تجویز کرنے سے روک دیا۔وفاقی وزارت صحت نے وفاقی کابینہ کی ہدایت پر اس پابندی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اس فیصلے کا مقصد غیر ضروری طور پر فوڈ سپلیمنٹس اور ملٹی وٹامنز تجویز کرنے سے روکنا ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کو اوور دی کانٹر پروڈکٹس نسخے میں لکھنے سے روک دیا گیا ہے، تاہم مریض فارماسسٹس کی مدد سے ملٹی وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس حاصل کر سکیں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق فیصلے پر عمل درآمد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کروائے گی اور ڈریپ بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔تمام صوبائی محکمہ صحت اور اسلام آباد کا محکمہ صحت بھی نوٹی فکیشن پر عمل درآمد کا پابند ہے۔
اہم خبریں سے مزید