• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، کم آمدن والے افراد کے لیے گھر بنانے کا منصوبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا جامع پلان طلب کر لیا۔

مریم نواز کی زیرِ صدارت اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ پر خصوصی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں کم آمدن والے لوگوں کے لیے 3 ہزار سے زائد گھر بنائے جائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے 6 ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے، گھروں کی ڈاؤن پے منٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کم آمدن والے بے گھر افراد کو بنے بنائے گھر دیے جائیں گے، غریب کے لیے چھت مہیا کرنا ہمارا منشور ہے، وعدہ ضرور پورا کریں گے۔

مریم نواز نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں میں تعمیراتی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

قومی خبریں سے مزید