لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوش گوار ہو گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق لاہور میں گلبرگ، جیل روڈ، ماڈل ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔
چنیوٹ میں لالیاں، بھوانہ، چناب نگر سمیت ضلع بھر میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔
قصور شہر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوش گوار ہو گیا تاہم بارش شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔
حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ کے گرد و نواح میں ٹھنڈی ہوائیں، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔
بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بابوسر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری ہو رہی ہے۔
مظفر آباد کے ضلع نیلم، جہلم ویلی، پونچھ کے پہاڑوں پر برفباری جاری ہے۔
وادیٔ نیلم کے چھوٹے بڑے قصبوں سمیت وسطی اور زیریں آزاد کشمیر میں بھی بارش ہوئی۔
سماہنی، چلاس، استور میں موسلادھار ہوئی۔