• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئر پورٹ پر چند گھنٹوں کیلئے فلائٹ آپریشن معطل،نوٹم جاری

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

اسلام آباد ایئر پورٹ پر آج چند گھنٹوں کے لیے پروازوں کی آمد و رفت معطل رہے گی۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹم کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بج کر 15 منٹ تک فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل رہے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بعض فضائی راستوں کی بندش کے باعث پروازوں کے شیڈول میں خلل پڑ سکتا ہے، جس کے پیشِ نظر ایئر لائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ تاخیر سے نمٹنے کے لیے طیاروں میں اضافی ایندھن رکھا جائے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور ریجن کے بعض فضائی راستے بھی عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق لاہور فلائٹ ریجن کے کچھ سیکٹرز فلائی پاسٹ کی مشقوں کے باعث عارضی طور پر بند رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید