سرگودھا(نامہ نگار)آر پی او آفس کے کانفر نس ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میںپولیس کے شہداء کی بیواؤں کو عید الفطر کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمید نے رقوم و تحائف تقسیم کیے۔آر پی او نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا پولیس کے شہداء نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔یہ شہداء ہمارے ملک کا اثا ثہ ہیں۔ان شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ تحائف وصول کرنے والوں میں شہداء ایس آئی اشفاق احمد،ا مجد حسین ،اے ایس آئی احمد خان، کنسٹیبل سرفراز احمد،نذر حسین، محمد ریاض،ڈرائیور شیر احمد،کنسٹیبل محمد حیات، محمد خان اورسیف اللہ کی فیملی شامل تھیں۔ہر فیملی کو 15000روپے نقد بمعہ مٹھائی بطور عیدتقسیم کیے گئے۔آر پی او سرگودھا نے تقریب کے آخر میں شہداء کی فیملی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی فیملی کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کسی بھی وقت مجھ سے مل سکتا ہے اور میں اس کا مسئلہ تر جیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔