اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ صدراتی انتخابات میں آصف علی زرداری کو ووٹ دے کر اٹھارویں ترمیم کا شکریہ ادا کریں گے ، عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی خود اس کمیشن کی سربراہی کریں، ان الیکشن میں جوا ہوا ہے وہ سب کو پتہ ہے، ہر مارشل ایڈمنسٹریٹر کے خلاف مکمل کارروائی ہونی چاہے، نیشنل پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک پر امن تحریک کا آغاز کرچکی ہے ،پختونخوا، بلوچستان سمیت ان سب لوگوں کی آواز اسلام آباد شہر میں اٹھانا چاہتا ہوں، لگتا ہے شہر اقتدار کو پاکستان کے دور دراز علاقوں کی آواز سنائی نہیں دے رہی، نظریاتی و فکری طور پر اسلام آباد میں پختونخوا کی مخصوص شکایات پہنچائی نہیں جاتی ہیں، نہ ہی ہماری آوازیں گونجنے نہیں دی جاتی ہیں ، عام انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی ہے ، اتنی بری طرح قوم کے مینڈیٹ سے جو مذاق ہوا اسکی مثال نہیں ہے، اداروں میں بیٹھے لوگ کھلواڑ کررہے ہیں۔