صدراتی انتخابات میں ووٹ دینے کے معاملے پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے آج شام 4 بجے پاکستان ہاؤس میں اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آصف زرداری کو صدارتی انتخابات میں ووٹ دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے رابطوں پر بھی اراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ میں شمولیت اور وزارتوں کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی اسلام آباد میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں ہوئی تھیں۔