بھارتی گلوکارہ چنمئی سری پادا نے ریاست جھارکھنڈ میں غیرملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 39 سالہ گلوکارہ چنمئی سری پادا نے کہا ہے کہ اس واقعے سے تمام ہندوستانیوں کو شرم آنی چاہیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ جمعے کو اسپین سے تعلق رکھنے والی خاتون کو 7 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ اس کے شوہر پر بدترین تشدد کیا تھا۔
اس واقعے پر گلوکارہ چنمئی سری پادا نے سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ اگر چند ہندوستانیوں کے اولمپک میڈل جیتنے پر تمام ہندوستانی فخر کرسکتے ہیں تو تمام ہندوستانی اس وقت بھی شرمندہ ہوسکتے ہیں جب چند مرد ریپ کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر بھارتی شوبز شخصیات نے بھی اس واقعے پر غصے اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔