• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب
اسکرین گریب 

بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک اسکول نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی پہلی ٹیچر ’آئرس‘ متعارف کروائی ہے۔

’آئرس‘ ہندوستان کی پہلی جنریٹیو اے آئی ٹیچر ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ انٹیل پروسیسر سے لیس ٹیچر تعلیمی شعبے میں انقلاب لانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میکر لیبز (Makerlabs Edutech Private Limited ) کی پیشکش ٹیچر ’آئرس‘ کیرالہ کے نئے تعلیمی دور کا آغاز کیا۔


میکر لیبز کا دعویٰ ہے کہ آئرس کو تین زبانوں پر عبور حاصل ہے جو پیچیدہ سوالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

میکر لیبز نے انسٹاگرام پر آئرس کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں اے آئی ٹیچر کو بچوں کے ساتھ کلاس روم میں ملتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید